اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ مصر، شام میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی حمایت کرتا ہے لیکن اسے روس اور سعودیہ کے درمیان توازن قائم کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے شام میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف روسی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ روس دہشت گردوں کے ساتھ نپٹنے میں سنجیدہ ہے جبکہ روس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ،امریکی کارروائیوں سے نمایاں اور بہتر ہے۔
.......
/169